طالب علم کے YRDSB Google Gmail اکاؤنٹ کے ذریعے YRDSB الیکٹرانک رپورٹ فائل تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ



1.           اپنے بچے کے YRDSB Google Gmail اکاؤنٹ میں آپ کے پہنچ جانے پر، آپ کو موضوع کی سطر YRDSB Electronic Student Report (YRDSB الیکٹرانک اسٹوڈنٹ رپورٹ) کے ساتھ ایک ای میل نظر آنی چاہیے۔

2.         ای میل کھولیں اور ای میل کی عبارت کے اندر آپ کو ایک لنک ملے گا۔ لنک پر کلک کریں (اسکرین شاٹ میں، دائیں طرف نمایاں کیا گیا ہے)۔

3.         آپ کو لاگ ان اسکرین والی ایک محفوظ ویب سائٹ پر لے جایا جائے گا جہاں آپ کو پاس ورڈ درج کرنا (اور پھر خاکی تیر کے نشان پر کلک یا انٹر کو دبانا) ہوتا ہے۔

·       پاس ورڈ درج ذیل فارمیٹ استعمال کر تے ہوئے آپ کے بچے کی تاریخ پیدائش ہے:

·       YYYYMMDD جس میں YYYY سال پیدائش، MM پیدائش کا مہینہ اور DD تاریخ پیدائش ہے۔

·       براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اگر پیدائش کا مہینہ یا تاریخ واحد ہندسے میں ہے تو براہ کرم 0 شامل کریں۔

·       مثلاً، جس طالب علم کی تاریخ پیدائش 1 مارچ 2020 ہے وہ 20100301 درج کریں گے۔

4.         لاگ ان ہو جانے پر، YRDSB Electronic Student Report پر کلک کریں۔

5.         آپ کے بچے کی YRDSB رپورٹ فائل یہاں نمودار ہوگی۔

6.         آپ اوپری دائیں طرف کے بینر میں Download (ڈاؤن لوڈ کریں) بٹن پر کلک کر کے رپورٹ فائل کو ڈاؤن لوڈ اور محفوظ کر سکتے ہیں۔

7.         اگر آپ رپورٹ فائل کو پرنٹ کرنا چاہیں اور آپ کی رسائی اپنے کمپیوٹر سے پرنٹر تک ہو تو، اوپری دائیں طرف کے بینر میں پرنٹر آئیکن پر کلک کریں۔



نوٹ: ہم طالب علم/والدین کے ذاتی کمپیوٹر/پرنٹرو پر رپورٹ فائلیں پرنٹ کرنے میں ان کا تعاون کرنے سے قاصر ہیں۔

8.         اگر آپ کو مذکورہ بالا میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو براہ کرم تعاون کے لیے اپنے طالب علم کے استاد یا اسکول کے دفتر سے رابطہ کریں۔